Skip to main content

Posts

سابق آئی پی ایس، سائنسداں، اسکالر ، صحافی و سماجی کارکن نے فیصل خان کی رہائی کی مانگ کی

  نئی دہلی (پریس ریلیز) 3 نومبر 2020 سیمانت گاندھی کھے جانے والے خان عبد الغفار خان کے خدائی خدمتگار تنظیم کو دوبارہ قائم کرنے والے فیصل خان کی گرفتاری کو سابق آئی پی ایس ، سائنسداں ، اسکالر ، صحافی و سماجی کارکن نے غلط بتایا ، اور جلد سے جلد رہا کرنے کی مانگ کی ،  خدائی خدمتگار تنظیم کے ترجمان پون یادو نے کہا کہ خدائی خدمتگار تنظیم کے سربراہ فیصل خان اپنی برج کے 84 کوسی پری کرما  کے دوران ایک مندر میں تھے ، نماز کا وقت ہوا تو عزت مآب پجاری نے خود فیصل خان کو ٹھہرنے کی دعوت و نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی خدا کا گھر ہے، یہیں پڑھ لیجئے، لیکن شوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ طاقتوں نے خان کے خلاف من گھڑت مہم چلایا اور نتیجتاً یوپی پولیس کے ذریعہ تعزیرات ہند دفعہ 153 A, 295، اور 505 کے تحت فیصل خان سمیت دیگر تین پر مقدمہ درج ہوا، 2، نومبر 2020 کو قریب چار بجے یوپی پولیس انہیں دہلی میں گرفتار کے بعد متھرا لے گئی،  ہم حسرت موہانی اور ایک گنیش شنکر ودھیارتھی کو ماننے والے ہیں ہم اُن کی نسل ہیں مٹ جائیں گے مگر محبت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے ، ہماری وراثت اتنی کمزور نہ...
Recent posts

حافظ عمران نے غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائی

   _ جھارکھنڈ کے گڈا ضلع کے 23 سالہ حافظ عمران نے ایک مثال قائم کر دی ہے، متوسط طبقہ میں پلے بڑھے حافظ عمران نے پڑھائی کے دوران کئی دشواریوں کا سامنا کیا، مشکل حالات کے مدِ نظر ہی سوچ لیا تھا کہ پڑھائی کر ہم بھی غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائیں گے، آج اسلامیہ معارف القرآن نامی ادارہ قائم کر اپنے خواب کو سچ کر دکھایا، اسلامیہ معارف القرآن حیدرآباد  میں قائم کیا ہے جہاں غریب بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے کے ساتھ رہنے کا بھی انتظام ہے، اس ادارہ میں زیادہ تر بچے یوپی، بہار، جھارکھنڈ، کے ہیں، جہاں سبھی بچے کئی اساتذہ کی نگرانی میں رہتے ہیں، جو لوگ اپنے بچوں کو اس ادارہ میں بھیجنا چاہتے ہیں وہ لوگ اس نمبر(8210250669/8019524209)سے رابطہ کر سکتے ہیں، اور ویسے حضرات جو اس کام میں مدد کرنا چاہتے ہیں حافظ عمران سے رابطہ کر مدد کر سکتے ہیں.

کامپریہینسیو فزیکل سائنس کتاب ایس ایس سی ٹاپر طلباء کی پہلی پسند

فروری 2019 میں شاہیں ایجوکیسنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع ریسرچ اسکالر انجینئر عفان نعمان ی کی مشہور کتاب " کامپریہینسیو فزیکل سائنس " دسویں جماعت کے طلباء کی پہلی پسند بنی ہوئ ہے۔ بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحان میں اوسطاً 9.8 GPA و سائنس میں 10 GPA لاکر سی پی ایچ اسکول ٹاپر بنی تسلیم فاطمہ کہتی ہیں کہ "کامپریہینسیو فزیکل سائنس کتاب کی سب سے اچھی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر ایک باب (Chapter) کے کانسیپٹ (Concept) کو Diagram کے ساتھ گہرائ سے تجزیہ کیا ہے۔ اس کتاب کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سبھی Concept و Activity کو الگ الگ صاف طریقہ سے وضاحت (Explain) کیا ہے۔ اس کتاب کی سب بڑی خصوصیت یہ ہے کہ رٹ کر پڑھنے کے بجائے واضح ایکٹیوٹی و صحیح کانسپیٹ کو اہمیت سے بیان کیا ہے جو دیگر نصابی کتابوں (Textbook) سے کامپریہینسیو فزیکل سائنس کتاب کو ممتاز کرتا ہے۔" این آر سائنس سیٹر کی ٹاپر عائشہ 9.2 GPA کہتی ہیں کہ "کامپریہینسیو فزیکل سائنس اب تک کی سب سے بہترین سادہ زبان میں کانسیپٹ کی وضاحت کرنے والی سائنس کتاب ہے جو ایس ایس سی کے طلباء کے لئے بہ...

ہاں میں ڈاکٹر کنہیا کمار ہوں۔۔۔!

نازش ہماقاسمی   جی بہترین مقرر، سنجیدہ گفتگو کرکے اپنی بات عوام الناس تک پہنچانے والا، نڈر، بے باک، ملنسار، ہنس مکھ، تیکھے نقوش والا ڈاکٹر کنہیا کمار ہوں، ہاں میں حکومت کی ناکامی پر اس سے سوال کرنے والا، فرقہ پرستی سے آزادی کا نعرہ دینے والا، بھگوائیوں کو خوف میں مبتلا کرنے والا،آئین کو بچانے کے لیے جدوجہد کرنے والا، اقلیتوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے والا، حکومت کی ناکامی شمار کرانے والا، "بہار سے تہاڑ" کتاب کا مصنف، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی کا سابق طلبہ لیڈر اور بیگوسرائے سے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار ہوں۔ میری پیدائش جنوری ۱۹۸۷ میں بہار کے بیگوسرائے ضلع کے برونی گاؤں سے قریب تیگھرا حلقہ اسمبلی کے بہٹ گرام سی پی آئی کے گڑھ میں ہوئی۔ میں بھومی ہار ذاتی سے تعلق رکھتا ہوں، میرے والد کا نام جے شنکر سنگھ ہے جو فالج کے مریض ہیں اور کافی عرصے سے بستر علالت پر ہیں۔ میری والدہ کا نام مینا دیوی ہے جو آنگن واڑی میں کام کرتی ہیں اور وہاں سے ملنے والی قلیل آمدنی سے مجھے اس قابل بنایا کہ آج میں سینکڑوں نوجوانوں کے دلوں کی...

اگر آج مولانا ابوالکلام آزاد ہوتے ؟

  انجینئرعفان نعمانی آج ہم  ملک کے اس مشہور شخصیت کو یاد کرنے جا رہے ہے جسکے یوم ولادت پر پورا ملک ایجوکیشن ڈے کے طور پر مناتا ہے اور وہ شخص آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما مولانا ابوالکلام آزاد  ہے جو ١١ نوومبر١٨٨٨ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے تھے -  مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کا احاطہ کرنا ایسا ہے جیسے کسی سمندر کی حد بندی کرنا ۔ دانشور، دور اندیش سیاست داں، مفکر، فلسفی ، خطیب ، صحافی اور عالی مرتبہ مجتہد جیسے القاب میں بھی ان کو قید نہیں کیا جا سکتا ۔ مولانا نے صرف ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ آزادی کے بعد وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے ملک کو بہت کچھ دیا ۔ مولانا ایسی شخصیت کے مالک تھے کہ زندگی  کے ہر شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ مولانا کے علم اور صلاحیتوں کا فائدہ مہاتما گاندھی ، نہرو اور پٹیل نے اٹھایا لیکن مسلمانوں نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا ہی نہیں اور ان کو کانگریس کے قائد کے طور پر دیکھتے رہے۔ ابھی حال ہی مے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد جانا ...

مولانا آزاد ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANNU کے چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ کام کی تعریف کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر فیروز بخت احمد کا ریسرچ اسکالر انجینئر عفان نعمانی و شاہین ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے درمیان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں اہم میٹنگ ہوئ.. میٹنیگ میں مغربی و ہندوستان فکرو فلسفہ، حال میں سیاسی، مذہبی و معاشی سطح پر تبادلۂ خیال  ہوا۔ انجینئر عفان نعمانی نے سائنس و فلسفہ پر ریسرچ کی بنیاد پر اپنے نظریات رکھے۔ چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلم سماج سے نکلے طالب علموں کو اس اہم موضوع پر ریسرچ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ گریجویشن کے بعد ملازمت کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مزید تعلیم اور ریسرچ کرنا اشد ضروری ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ عفان نعمانی جیسے نوجوان اسمیں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اگر ہم تھوڑا پریشانی اٹھا کر تعلیمی سطح پر مضبوط ہو جائیں تو تقیناً ہم سیاسی، مذہبی اور معاشی سطح پر مضبوط ہو سکتے ہیں۔ ...

این آر سائنس سنٹر کے پروگرام میں سرکل انسکپٹر خلیل پاشاہ کی طلبہ کو نصیحت

حیدرآباد میں موجود این آر سائنس سنٹر میں دسویں جماعت کے طلبہ کے وداعی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سرکل انسکپٹرخلیل پاشاہ بہاردپورہ نے شرکت کی اور اس موقع پر دیگر اسکولس کے ڈائرکٹر اور ذمہ داران نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی اس موقع پر جناب خلیل پاشاہ نے طلبہ سے خطاب کیا اور مفید مشوروں سے نوازہ اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آپ کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنا ہے تو سائنس اور پولیس ڈپارمینٹ میں موجودگی درج کروائے اور اسی طرح دنیا میں دو ہی اہم چیزیں ہے کامیابی اور ناکامی ،اور اسی طرح آدمی کو دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے تیز ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ کتابوں کے مطالعہ اور اس میں دلچسپی لگانا ضروری ہے ،اور انہوں نے اپنے تعلیمی دور کا واقعہ پیش کیا کہ وہ تعلیمی دور میں پڑھنے میں آگے نہیں تھے لیکن اپنی محنت اور دلچسپی کی وجہ سے میں اتنی اہم عہد پر فائز ہوں ،اور اسی طرح مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عفان نعمانی جیسے نوجوان ریسرچ اسکالرتعلیمی میدان میں مسلمانوں کے ماضی اور مستقبل کے بارے میں اخبارات اور میڈیا میںآواز اٹھاتے ہیں اور اسی طرح این آر سائنس سنٹرکے ذریعہ مسلمان طلبہ میں س...