Skip to main content

مولانا آزاد ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ



مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANNU کے چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ کام کی تعریف کی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر فیروز بخت احمد کا ریسرچ اسکالر انجینئر عفان نعمانی و شاہین ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے درمیان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں اہم میٹنگ ہوئ.. میٹنیگ میں مغربی و ہندوستان فکرو فلسفہ، حال میں سیاسی، مذہبی و معاشی سطح پر تبادلۂ خیال  ہوا۔ انجینئر عفان نعمانی نے سائنس و فلسفہ پر ریسرچ کی بنیاد پر اپنے نظریات رکھے۔ چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلم سماج سے نکلے طالب علموں کو اس اہم موضوع پر ریسرچ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ گریجویشن کے بعد ملازمت کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مزید تعلیم اور ریسرچ کرنا اشد ضروری ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ عفان نعمانی جیسے نوجوان اسمیں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اگر ہم تھوڑا پریشانی اٹھا کر تعلیمی سطح پر مضبوط ہو جائیں تو تقیناً ہم سیاسی، مذہبی اور معاشی سطح پر مضبوط ہو سکتے ہیں۔
فیروز بخت احمد نے اپنے نئے ایجینڈے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ جدید مدرسہ اور مولانا آزاد ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا ہے جو میرے اہم ایجینڈوں میں سے ہے۔ جدید مدرسہ کا مقصد ہے طالب علم تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی اوّل درجہ حاصل کریں۔ مولانا آزاد ریسرچ سینٹر کا مقصد یہ ہے کہ مولانا آزاد کے فلسفہ و ملکی فائدہ میں دی گئ قربانی پر جو اہم کام سامنے نہیں آپایا ہے اس سے دنیا کو واقف کرانا ہے۔ چانسلر فیروز بخت احمد نے حال میں مسلم سے منسلک مدعوں پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلم اسکالر بالخصوص علماء کو سوچ سمجھ کر صبر سے بات کرنے کی ضرورت ہے، جوشیلے انداز میں بات کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے، اس سے مسئلہ حل ہونے کے بجائے بگڑ جاتا ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کچھ علماء حضرات اپنے علم کی بنیاد ہر سوچ سمجھ کر صبر سے بات کرتے ہیں اور وہ اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں لیکن یہ کافی و شافی نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اگر آج مولانا ابوالکلام آزاد ہوتے ؟

  انجینئرعفان نعمانی آج ہم  ملک کے اس مشہور شخصیت کو یاد کرنے جا رہے ہے جسکے یوم ولادت پر پورا ملک ایجوکیشن ڈے کے طور پر مناتا ہے اور وہ شخص آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما مولانا ابوالکلام آزاد  ہے جو ١١ نوومبر١٨٨٨ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے تھے -  مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کا احاطہ کرنا ایسا ہے جیسے کسی سمندر کی حد بندی کرنا ۔ دانشور، دور اندیش سیاست داں، مفکر، فلسفی ، خطیب ، صحافی اور عالی مرتبہ مجتہد جیسے القاب میں بھی ان کو قید نہیں کیا جا سکتا ۔ مولانا نے صرف ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ آزادی کے بعد وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے ملک کو بہت کچھ دیا ۔ مولانا ایسی شخصیت کے مالک تھے کہ زندگی  کے ہر شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ مولانا کے علم اور صلاحیتوں کا فائدہ مہاتما گاندھی ، نہرو اور پٹیل نے اٹھایا لیکن مسلمانوں نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا ہی نہیں اور ان کو کانگریس کے قائد کے طور پر دیکھتے رہے۔ ابھی حال ہی مے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد جانا ...

این آر سائنس سنٹر کے پروگرام میں سرکل انسکپٹر خلیل پاشاہ کی طلبہ کو نصیحت

حیدرآباد میں موجود این آر سائنس سنٹر میں دسویں جماعت کے طلبہ کے وداعی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سرکل انسکپٹرخلیل پاشاہ بہاردپورہ نے شرکت کی اور اس موقع پر دیگر اسکولس کے ڈائرکٹر اور ذمہ داران نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی اس موقع پر جناب خلیل پاشاہ نے طلبہ سے خطاب کیا اور مفید مشوروں سے نوازہ اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آپ کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنا ہے تو سائنس اور پولیس ڈپارمینٹ میں موجودگی درج کروائے اور اسی طرح دنیا میں دو ہی اہم چیزیں ہے کامیابی اور ناکامی ،اور اسی طرح آدمی کو دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے تیز ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ کتابوں کے مطالعہ اور اس میں دلچسپی لگانا ضروری ہے ،اور انہوں نے اپنے تعلیمی دور کا واقعہ پیش کیا کہ وہ تعلیمی دور میں پڑھنے میں آگے نہیں تھے لیکن اپنی محنت اور دلچسپی کی وجہ سے میں اتنی اہم عہد پر فائز ہوں ،اور اسی طرح مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عفان نعمانی جیسے نوجوان ریسرچ اسکالرتعلیمی میدان میں مسلمانوں کے ماضی اور مستقبل کے بارے میں اخبارات اور میڈیا میںآواز اٹھاتے ہیں اور اسی طرح این آر سائنس سنٹرکے ذریعہ مسلمان طلبہ میں س...

حافظ عمران نے غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائی

   _ جھارکھنڈ کے گڈا ضلع کے 23 سالہ حافظ عمران نے ایک مثال قائم کر دی ہے، متوسط طبقہ میں پلے بڑھے حافظ عمران نے پڑھائی کے دوران کئی دشواریوں کا سامنا کیا، مشکل حالات کے مدِ نظر ہی سوچ لیا تھا کہ پڑھائی کر ہم بھی غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائیں گے، آج اسلامیہ معارف القرآن نامی ادارہ قائم کر اپنے خواب کو سچ کر دکھایا، اسلامیہ معارف القرآن حیدرآباد  میں قائم کیا ہے جہاں غریب بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے کے ساتھ رہنے کا بھی انتظام ہے، اس ادارہ میں زیادہ تر بچے یوپی، بہار، جھارکھنڈ، کے ہیں، جہاں سبھی بچے کئی اساتذہ کی نگرانی میں رہتے ہیں، جو لوگ اپنے بچوں کو اس ادارہ میں بھیجنا چاہتے ہیں وہ لوگ اس نمبر(8210250669/8019524209)سے رابطہ کر سکتے ہیں، اور ویسے حضرات جو اس کام میں مدد کرنا چاہتے ہیں حافظ عمران سے رابطہ کر مدد کر سکتے ہیں.