فروری 2019 میں شاہیں ایجوکیسنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع ریسرچ اسکالر انجینئر عفان نعمانی کی مشہور کتاب "کامپریہینسیو فزیکل سائنس" دسویں جماعت کے طلباء کی پہلی پسند بنی ہوئ ہے۔ بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحان میں اوسطاً 9.8 GPA و سائنس میں 10 GPA لاکر سی پی ایچ اسکول ٹاپر بنی تسلیم فاطمہ کہتی ہیں کہ "کامپریہینسیو فزیکل سائنس کتاب کی سب سے اچھی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر ایک باب (Chapter) کے کانسیپٹ (Concept) کو Diagram کے ساتھ گہرائ سے تجزیہ کیا ہے۔ اس کتاب کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سبھی Concept و Activity کو الگ الگ صاف طریقہ سے وضاحت (Explain) کیا ہے۔ اس کتاب کی سب بڑی خصوصیت یہ ہے کہ رٹ کر پڑھنے کے بجائے واضح ایکٹیوٹی و صحیح کانسپیٹ کو اہمیت سے بیان کیا ہے جو دیگر نصابی کتابوں (Textbook) سے کامپریہینسیو فزیکل سائنس کتاب کو ممتاز کرتا ہے۔" این آر سائنس سیٹر کی ٹاپر عائشہ 9.2 GPA کہتی ہیں کہ "کامپریہینسیو فزیکل سائنس اب تک کی سب سے بہترین سادہ زبان میں کانسیپٹ کی وضاحت کرنے والی سائنس کتاب ہے جو ایس ایس سی کے طلباء کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ سبھی طلباء کو ایک مرتبہ ضرور پڑھنا چاہئے۔ میرے حساب سے اس کتاب کو 10/10 ریٹ دینا چاہئے۔ جبکہ سائنس میں 10 GPA لانے والی فردوس کہتی ہے کہ کامپریہینسیو فزیکل سائنس کی سہل کانسیپٹ کے ساتھ Activity کی آسان زبان ہونے کی وجہ سے سائنس میں 10 GPA لانے میں کامیاب رہی۔ فزکس میں بڑھتی میری دلچسپی کی وجہ سے عفان نعمانی سر میرے پسندیدہ مصنفین میں سے شمار ہیں۔ سائنس میں 9 GPA لانے والے ٹاپر خواجہ کہتے ہیں کہ "شروعات میں مجھے فزکس بالکل سمجھ میں نہیں آتا تھا لیکن امتحان کے قریب بچے ایک ماہ میں کامپریہینسیوو فزیکل سائنس کو لے کر پڑھنا شروع کیا تو مجھے سبھی Concept سمجھ میں آنے لگا جس سے مجھے فزیکل سائنس میں دلچسپی آنے لگی۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد کوئ بھی طالب علم آسانی سے Physics Concept کو سمجھ سکتا ہے اور ایس ایس سی میں اچھے نمبرات لاسکتا ہے۔
سائنس میں 9 GPA لانے والی سی پی ایچ کی ہونہار طالبہ ضحیٰ کہتی ہے کہ "اس کتاب کو پڑھنے کے بعد خاص فزکس کے پیچھے چھپے پُر اسرار اصول جسے آسانی سے سمجھنا مشکل تھا وہ کتاب میں موجود آسان زبان میں وضاحتی Concept کو الگ الگ طریقہ کے Diagram و Table کے ذریعہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔"
این آر سی کی حسنٰی ناز 8.8 GPA کہتی ہیں کہ "میں بہت خوش قسمت ہوں کہ کتاب کے مصنف عفان نعمانی سر کی طالبہ رہی اور مجھے سائنس پر مبنی مضامین پڑھنا کافی پسند ہے، نعمانی سر کی کتاب پڑھنا میرے لئے امتحان میں کافی فائدہ مند رہا۔" وہیں مبشرہ 7.2 GPA، رخسار 7.5 GPA کہتی ہیں کہ میرے لئے فزکس Concept و Numericals حل کرنا کافی مشکل لگتا تھا لیکن الحمدللہ کامپریہینسیوو فزیکل سائنس پڑھنے کے بعد میں فزیکل سائنس کے امتحان میں مشکل سوالوں کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔ اوسطاً 8.7 GPA و سائنس میں 9 GPA لانے والی ایم آئ ایم ایس کی ٹاپر منزہ کہتی ہے کہ "کامپریہینسیوو فزیکل سائنس پڑھنے سے امتحان میں میرے لئے کافی مددگار ثابت ہوا کیونکہ اس کتاب کی سب سے اچھی خاصیت یہ ہے کہ کتاب کے مصنف نے سبھی کانسیپٹ و ٹیبل کو کافی بہترین طریقہ سے سجا کر وضاحت کیا ہے جو بقیہ دیگر کتابوں میں نہیں ہے۔ کامپریہینسیوو فزیکل سائنس کے مصنف عفان نعمانی سر کا ریسرچ ورک واقعی نہایت ہی قابل تعریف ہے۔ یہ کتاب ہر فزکس کے استاذ و طلباء کو ایک مرتبہ ضرور پڑھنا چاہئے۔
Comments
Post a Comment