ریپ معاملوں میں سب سے زیادہ بی جے پی لیڈراور ڈھنگی بابا کی تعداد
اپنی گہری ریسرچ کے لیے مشہورنوجوان ریسرج اسکالر انجینئر عفان نعمانی نے جموں کشمیر کی آٹھ سالہ معصوم نابالغ لڑکی آصفہ کی سات دنوں تک مندر میں ہوئے ریپ اور اُناؤ ریپ کیس کو لیکر سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے عورت کے تحفظ کے لیے کئی مہم چلائے لیکن نیشنل کرائم رپورٹ بیور کے مطابق سال2015میں بھارت میں ریپ کیسس کی کل تعداد34,651 درج کی گئی ۔اس کے علاوہ عورت سے جوڑے کرائم کی تعداد 3,27,000 رہی ،نیشنل کرائم رپورٹ بیور کے مطابق سال2016میں بھارت میں ریپ کے کل38,947معاملے درج کئے گئے جس میں ملک کی اہم ریاستوں مدھیہ پردیش میں 4,882،اترپردیش میں 4,816اورمہاراشٹرا میں4,189معاملے درج کئے گئے ۔ملک میں ہردن اوسطاً93عورتیں ریپ کا شکار ہورہی ہیں ،ملک کے لیے افسوس کی بات یہ ہے کہ ریپ کرنے والے حیوان غنڈوں کے علاوہ لیڈروں میں سب سے زیادہ بی جے پی لیڈروں اور ڈھنگی بابا شامل ہیں۔یہ ملک کے لیے سخت ترین چیلنج ہے جس کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے،اب دیکھنا یہ کہ حکومت اس چیلنج کا مقابلہ کس طرح کرتی ہے یہ ایک اہم سوال ہے ۔
Comments
Post a Comment