الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے درجنوں افراد کی مالی تعاون
ہر انسان کے ذمے انکی طاقت وبساط کے مطابق مخلوق کی خدمت ضروری ھے اور ہر انسان کی ذمہ داری ھیکہ وہ اپنے قول وفیل سے مخلوق خدا کی خدمت ودلبستگی کرے اور اسکے لیئے کارخیرکاجذبہ رکھے اور اسے ہر بھلائ کی راہ سے باخبر کرے اور تمام برائیوں سے بچانے کی کوشش کرے یہ باتیں الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری وناظم جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور قاری ممتاز احمد جامعی نے ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے درجنوں افراد کے درمیان مالی تعاون کی تقسیم کے موقع پر کہیں انہوں نے کہاکہ اللہ نے مصیبت زدہ لوگوں کی امداد زیادہ سے زیادہ کرنےکی عوام الناس کو تلقین کی اسی مقصد کے پیش نظر ٹرسٹ کا قیام سمستی پور ضلع ہیڈکواٹر سے بیس 20 کیلومیٹر شمال کی جانب کلیانپور حلقہ کے کرھوا گاوءں میں 2009 ء کو ریاست کے مشہورومعروف علماءکرام کے مشورہ اور مددسے عمل میں آیا جنمین قابل ذکر اسم گرامی حضرت مولانا مفتی ثناءالھدی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شریعہ پٹنہ حضرت مولانا افتخار حسین مدنی صاحب نائب صدر ملی فاونڈیشن دہلی حضرت مولانا ابوقمر قاسمی مدھوبنی مولانا انورحسین سیتامڑھی مولانا زین العابدین قاسمی بیگوسرائے وغیرہ ھیں
یہی وجہ ھیکہ یہ ٹرسٹ پسماندہ طبقہ کے اندر دینی ماحول قائم کرنے کیلئے علاقہ میں دینی مکاتب قائم کررھےھین دین سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ناگہانی آفات کے موقع پر امداد کرنے جیسے فلاحی کاموں میں مشغول ومصروف بے اس سال بہار کے اکثر اضلاع میں سیلاب نے قیامت برپاکیاھے جس وجہ کر علاقہ کے غریب عوام نفسانفسی میں گھرے ھوئے ہیں اس غم کو ہلکاکرنے کیلئے ٹرسٹ نے فکر کی اور صوبہ گجرات کے مشہور عالم دین وسرپرست اعلی جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور جناب حضرت مولانا یوسف قاضی صاحب مدظلہ سے درخواست کی جسے حضرت موصوف نے قبول فرمایا اوراپنی اور اپنے خاندان بانگی فیملی کی طرف سے تعاون فرمایا اللہ تعالی حضرت کو صحت وعافیت عطافرمائے ہم سب انکے اور انکے تمام خویش واقارب کیلئے دعاگو اور شکر گزار ھیں اس موقع پر علاقہ کے کئی مشہور عوامی نمائندے وسماجی ورکر موجود تھے باالخصوص مولانا احسان قاسمی مولانا انصرالاسلام نعمانی امام چکمہسی جناب ابوبکر عرف صوفی و سمیع احمد عرف سنجو چکمہسی ماسٹر امتیاز مولانا فیروز قاسمی جناب مستقیم احمد صاحب وغیرہ ان حضرات نے ٹرسٹ وجامعہ کے بانی قاری ممتاز احمد جامعی کی فکرولگن اور کام کی ستائش کی کے پریشان مفلوک الحال لوگوں کی بروقت تعاون کیا جن میں حافظ محمد یحی بوچی ارریہ مفتی محمد قمر توحید سمستی پور مولانا یاسین شنکرپور مدھوبنی محمد توقیر صلحا سمستی پور محمد شرف الدین منکولی سمستی پور وغیرہ
قاری ممتاز احمد جامعی
Comments
Post a Comment