Skip to main content

مشاورت کی مجلس عاملہ کا اجلاس ودودرامیں منعقد،قراردادیں پاس

                                                                                                                                               
                                                           
مسلمانوں کی معروف وفاقی تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ کا اجلاس بڑودا کے پریزیدینٹ ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مشاورت نوید حامد نے کی ۔ افتتاحی کلمات میں صدر مشاورت نے ملک میں بڑھتی فسطائیت ، تشدد پر مبنی سیاست ، اقلیتوں اور کمزور طبقات پر بڑھتے حملوں ، ناقص معاشی پالیسی اور فرقہ واریت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔صدر مشاورت نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ سرکارخارجہ پالیسی کو بھی فرقہ وارانہ تناظر میں مرتب کررہی ہے اور وزیر اعظم کے اسرائیل کے دورہ کے دوران ریاست فلسطین کو نظر انداز کر نااور مغربی کنارہ کا دورہ نہ کرنا ، میانمار حکومت کی حمایت اور اس صدی کے بدترین انسانی قتل عام کی مذمت نہ کرنا اس حکومت کی فرقہ وارانہ ومتعصب ذہنیت کی عکاسی ہے۔صدر مشاورت نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور انسانی اقدار کی گراوٹ پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سرکار کے ذ ریعہ میڈیا کو دبانے اور آزادانہ صحافت پر گرفت کرنے کی سخت مذمت کی۔صدر مشاورت نے فلسطین کے فتح اور حماس گروپوں میں ہوئے اتحاد ی معاہدہ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد فلسطینی عوام کی آرزوؤں کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرے گا۔

شرکاء اجلاس کا یہ خیال تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور فسطائیت کا مقابلہ برادران وطن کے ساتھ بہتر تعلقات اور ہم خیال لوگوں سے مستقل روابط بنانے سے ہی جمہوری اقدار کے تحفظ کا کام ہو سکتا ہے۔اجلاس نے اس بات پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا کہ سنگھ پریوار اور موجودہ حکومت ایک منظم سازش کے تحت تمام آئینی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے اور اس کی زندہ مثال الیکشن کمیشن کا گجرات چناؤ کی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر ہے۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس نے کشمیر میں جاری تشدد اور وہاں پر امن و امان کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا اور اس بات پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا کہ ریاست میں مستقل سیاسی حل نکالنے میں حکومت کی کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی دیتی اور تمام اعلانات صرف اعلانات کی حد تک ہی محدود ہیں۔
مجلس عاملہ نے ملک میں جاری گؤ رکشوں کے تشدد پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کی سخت مذمت کی کہ وزیر اعظم کے بیانات کے باوجود یہ ہجومی تشد رکنے کا نام نہیں لے رہا کیوں کہ اس تشددکو سنگھ پریوار اور بی جے پی حکومتوں والی سرکاروں کی کھلی پشت پناہی شامل ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سرکار کے ذمہ داران مختلف زبانوں میں بول کر اس مسئلہ کو

 
مجلس عاملہ کے اجلاس نے میانمار سے نکالے گئے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی زبوں حالی پر اپنے گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کیا اور اس بات پر سخت مایوسی کا اظہار کیا کہ بودھ مذہب جو امن و آشتی کا مذہب ہے اس کے کچھ پیروکار مظلوم روہنگیامسلمانوں کا نہ صرف قتل عام کررہے ہیں بلکہ ان کی خواتین کی عصمت دری اور معصوم بچوں کو مارنے کے مر تکب ہیں۔ مجلس عاملہ نے عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ میانمار حکومت کے خلاف تجارتی اور فوجی تعاون پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ مجلس عاملہ نے او آئی سی اور دیگر مسلم ممالک بشمول ترکی اور حکومت سعودی عربیہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مسئلہ کو نہ صرف سنجیدگی سے بین الاقوامی سطح پر اٹھا رہی ہیں بلکہ مظلومین کو تمام امداد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔اجلاس عاملہ نے حکومت بنگلہ دیش کی ان تمام کوششوں کو سراہا جن کے تحت وہ اپنے ملک میں پناہ گزینوں کی دادرسی کررہی ہے۔
مجلس عاملہ نے سعودی اتحاد اور قطر کے درمیان جاری تنازعات اور عراق کے کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کے بعد پیدا تشویشناک حالات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ عالم اسلام میں جاری باہمی اختلافات کا فوری طور پر کوئی حل نکلے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

مولانا وحید الدین خاں :- فکری کج روی اور ذہنی دیوالیہ پن کی علامت

  مولانا ندیم الواجدی مولانا وحید الدین خاں اپنی متنازعہ تحریروں، غیر ضروری مجادلوں اور مناقشوں کی بنا پر کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں، سنگھ پریوار کی دوستی نے انہیں قومی ذرائع ابلاغ میں بھی کافی مقبول بنا دیا ہے، حالاں کہ عموماً کسی مسلمان شخصیت کو اس طرح کی پذیرائی نہیں ملتی، لیکن کیوں کہ وہ پورے تسلسل کے ساتھ اس طرح کے خیالات ظاہر کرتے رہتے ہیں جن سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس لیے ہندی اور انگلش میڈیا کے لوگ انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں، ان کا مزاج منفی ہے، اختلافی اور تنقیدی تحریروں اور تقریروں سے ان کو طبعی مناسبت ہے، جب وہ کسی پر تنقید کرتے ہیں تو تمام آداب واخلاق اٹھا کر رکھ دیتے ہیں، ان کا انداز تحریر جارحانہ او ر غیر منصفانہ ہوتا ہے، وہ خود ساختہ دلائل پر اپنی تنقید کی عمارت تعمیر کرتے ہیں، ان کی تحریروں میں اغلاط اور تضادات کی بھرمار ہوتی ہے، انہوں نے عظیم اسلامی شخصیات اور تحریکات کو اپنی تحریروں کے ذریعے جارحانہ تنقید کا نشانہ بنایا، بعض محترم اسلامی شخصیتوں کی طرف غلط باتیں منسوب کرکے وہ انہیں بے دین، ملحد، زندیق اور جہنمی تک ٹھہرا چکے ہیں اسلامی تحریکات کے ...

حافظ عمران نے غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائی

   _ جھارکھنڈ کے گڈا ضلع کے 23 سالہ حافظ عمران نے ایک مثال قائم کر دی ہے، متوسط طبقہ میں پلے بڑھے حافظ عمران نے پڑھائی کے دوران کئی دشواریوں کا سامنا کیا، مشکل حالات کے مدِ نظر ہی سوچ لیا تھا کہ پڑھائی کر ہم بھی غریب و یتیم بچوں کو مفت میں کھانا و تعلیم دینے کی ذمے داری اٹھائیں گے، آج اسلامیہ معارف القرآن نامی ادارہ قائم کر اپنے خواب کو سچ کر دکھایا، اسلامیہ معارف القرآن حیدرآباد  میں قائم کیا ہے جہاں غریب بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے کے ساتھ رہنے کا بھی انتظام ہے، اس ادارہ میں زیادہ تر بچے یوپی، بہار، جھارکھنڈ، کے ہیں، جہاں سبھی بچے کئی اساتذہ کی نگرانی میں رہتے ہیں، جو لوگ اپنے بچوں کو اس ادارہ میں بھیجنا چاہتے ہیں وہ لوگ اس نمبر(8210250669/8019524209)سے رابطہ کر سکتے ہیں، اور ویسے حضرات جو اس کام میں مدد کرنا چاہتے ہیں حافظ عمران سے رابطہ کر مدد کر سکتے ہیں.

ہر انسان کی ذمہ داری ھیکہ وہ اپنے قول وفیل سے مخلوق خدا کی خدمت ودلبستگی کرے

                                                                                                 الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے درجنوں افراد کی مالی تعاون   ہر انسان کے ذمے انکی طاقت وبساط کے مطابق مخلوق کی خدمت ضروری ھے اور ہر انسان کی ذمہ داری ھیکہ وہ اپنے قول وفیل سے مخلوق خدا کی خدمت ودلبستگی کرے اور اسکے لیئے کارخیرکاجذبہ رکھے اور اسے ہر بھلائ کی راہ سے باخبر کرے اور تمام برائیوں سے بچانے کی کوشش کرے یہ باتیں الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری وناظم جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور قاری ممتاز احمد جامعی نے ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے درجنوں افراد کے درمیان مالی تعاون کی تقسیم کے موقع پر کہیں انہوں نے کہاکہ اللہ نے مصیبت زدہ لوگوں کی امداد زیادہ سے زیادہ ک...