Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2018

مولانا آزاد ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANNU کے چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ کام کی تعریف کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر فیروز بخت احمد کا ریسرچ اسکالر انجینئر عفان نعمانی و شاہین ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے درمیان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں اہم میٹنگ ہوئ.. میٹنیگ میں مغربی و ہندوستان فکرو فلسفہ، حال میں سیاسی، مذہبی و معاشی سطح پر تبادلۂ خیال  ہوا۔ انجینئر عفان نعمانی نے سائنس و فلسفہ پر ریسرچ کی بنیاد پر اپنے نظریات رکھے۔ چانسلر فیروز بخت احمد نے انجینئر عفان نعمانی کے ریسرچ ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلم سماج سے نکلے طالب علموں کو اس اہم موضوع پر ریسرچ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ گریجویشن کے بعد ملازمت کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مزید تعلیم اور ریسرچ کرنا اشد ضروری ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ عفان نعمانی جیسے نوجوان اسمیں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اگر ہم تھوڑا پریشانی اٹھا کر تعلیمی سطح پر مضبوط ہو جائیں تو تقیناً ہم سیاسی، مذہبی اور معاشی سطح پر مضبوط ہو سکتے ہیں۔ ...