مولانا عبدالحمید نعمانی چاہے جسمانی سفر ہو ، یا روحانی، دونوں کے لیے منزل کی سمت طے اور معلوم ہونا چاہئے۔ اس کے بغیر اطمنان اور یقین کے ساتھ سفر شروع نہیں ہو سکتا ہے۔چلنا کافی نہیں ہوتا ہے بلکہ صحیح سمت منزل چلنا ضروری ہے۔ مذہب ، زندگی کے سفر کے لیے راستہ کاکام کرتا ہے۔اس کے متعلق آدمی کا سنجیدہ ہونا چاہئے، اس سلسلہ میں صحیح غلط ، محفوظ ، محرف مذہب کی بات ہو سکتی ہے، لیکن یہاں اصل مسئلہ آزادی کا ہے کہ ہر آدمی کو اپنی پسند اور اپنے منتخب مذہب پر چلنے کی آزادی ہونا چاہئے۔ اس کے بغیر ’’انتخاب ‘‘ کا مطلب نہیں رہ جاتا ہے۔ ہر آدمی کے سامنے اپنے طور پر انتخاب مذہب کا کوئی نہ کوئی سبب اور وجہ ترجیح ہوتی ہے۔ ہمارے نزدیک اسلام کو اختیار و انتخاب کا سبب اور وجہ ترجیح ہے۔ یہ حق آزادی ہم سنگھ کے سر سنچالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کے لیے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ یہ آزادی ملک کے تمام شہریوں کو آئین نے دے رکھی ہے۔یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ انتخاب و اختیار کا معاملہ یکساں چیزوں کے درمیان ہوتا ہے۔ ہندومت ، یہودیت، عیسائیت ، جین مت اور بدھ ازم، سب کا شمار پہلے سے اور آج بھی دھرموں اور مذاہب میں ہوتا ہے۔ل...